بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لڑکیوں کی تعلیم پاکستان کے لیے کامیابی کی کلید ہے،برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد(ممتازنیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہاہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پاکستان کے لیے کامیابی کی کلید ہے، یہ غربت میںکمی اور معیشت کے فروغ کا باعث بنتی ہے، برطانیہ ہر لڑکی کو 12 سالہ معیاری تعلیم دینے میں مدد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے جمعرات کو اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، جبہ تیلی، اسلام آباد کا دورہ کیا،اس دورے کا مقصد یہ جائزہ لینا تھا کہ سیکھنے کے بہتر نتائج فراہمی کے حوالے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے اختراعی تصور کا مشاہد ہ کرنا تھا
برطانوی ہائی کمشنر نے سکول کے کلاس رومز کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اسلام آباد بھر میں زیر تعلیم کمیونٹیز کے ہر طالب علم کے سیکھنے کی مختلف سطحوں کے حوالے سے تیار کردہ سبق کے پلانزبرؤے کارلارہے ہیں، ان اساتذہ کو، جنہیں فیلو کہا جاتا ہے، کو فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس، یو کے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد اور ٹیچ فار پاکستان کے درمیان شراکت داری کے تحت بھرتی اور تربیت دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس رفعت جبین اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انعام جہانگیر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ٹیچ فار پاکستان کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خدیجہ بختیار دورے کے دوران ہائی کمشنر کے ہمراہ تھیں۔
10 میں سے 8 پاکستانی بچے 10 سال کی عمر تک مختصر پیراگراف نہیں پڑھ سکتے، قومی سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ، 2021 سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ مجموعی طور پر سیکھنے کی سطح لڑکیوں میں 5 سے 16 سال کی عمر کے لڑکوں کے مقابلے میں بھی کم ہے، کورونااور حالیہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے تعلیمی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔