بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو خاندانوں نے اداروں کو اتنا کمزور کیا انہیں مارشل لاء کی عادت پڑ گئی تھی، عمران خان

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے اداروں کو اتنا کمزور کیا کہ انہیں مارشل لاء کی عادت پڑ گئی تھی۔
زمان پارک لاہور میں یوٹیوبرز سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو آرمی چیف بنانے سے متعلق کبھی نہیں سوچا، ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، میرا فیض حمید سے تعلق تب تھا جب وہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سوسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) تھے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے بھی قومی احتساب بیورو (نیب )اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت تھی، یہ صرف کمزوروں پر ہاتھ ڈالتی رہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق پرویزا لٰہی نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ہے، میں جیسا چاہوں گا وہ ویسا کریں گے۔
معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، اگر وہ سرمایہ کاری کریں تو ہمیں کسی سے پیسہ مانگنے کی ضرورت نہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا کہ انہیں مارشل لاء کی عادت پڑ گئی، البتہ جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا جن کے خلاف ہم ایکشن نہیں لے سکے۔