اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کاگھڑی فروخت سے متعلق مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل سامنے آگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، جب ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئ کہانی سامنے آگئی ہے کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئیں، میں واضع کر دوں کوئ گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی cut-copy-paste آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے ، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔
اس طرح کی cut-copy-paste آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے ، میں اسکے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں
2/2— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) December 8, 2022









