بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ کو ہمارے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلی توڑنا ہوگی، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کو ہمارے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلی توڑنی پڑے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو مکمل اختیارات دے دیے، انہوں نے اپنی رائے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا اور کہا کہ اسمبلی کو تھوڑا آگے لے کر چلتے ہیں لیکن عمران خان نے آخری فیصلہ کرنا ہے جو قبول کریں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں، فوری الیکشن کرائے جائیں اور ملک کی قیادت وہ سنبھالے جس کو عوام حق دار بنائے، ہماری سیاست عوام کے درمیان ہے اور ملک کو ایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں، اس کے لیے ضروعی ہے کہ عمران خان کے کردار کو تسلیم کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے آئینی کردار میں واپس آ جائے، جن سے ہمارے شکوے ہیں ہمیں روزانہ ان کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کا غیر سیاسی کردار قوم نے دیکھا، ہم نے جو کیسز فائل کیے ان کی سماعتیں نہیں ہو رہی، عدالتوں کو آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں، آزادانہ فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں دوریاں ہو رہی ہیں۔