بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چبا یوزڈ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی جاپان میں پاکستانی سفیر سے ملاقات ، سیلاب زدگان کے لئے 10 لاکھ ین کا عطیہ پیش کیا

اسلام آباد(ممتازنیوز )چیئرمین چبا یوزڈ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن (جے یو چبا) ستیوکی چیساکی نےجاپان میں پاکستانی سفارتحانے کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑسے ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب متاثرین کےلئے جاپانی 10لاکھ ین دیئے ۔ پاکستانی سفیر رضا بشیر نے ستیوکی چیساکی کے جذبے کا شکریہ ادا ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور جاپان نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل صورتحال میں مددکی ہے۔