بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلے ٹیسٹ میچ میں 7وکٹیں،چوہدری پرویز الٰہی اورمونس الٰہی کی ابراراحمدکومبارکباد

لاہور(ممتاز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے پر ابرار احمد کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ویلڈن ……ابرار……ویلڈن۔۔ قوم کو آپ پر ناز ہے۔وزیراعلیٰ پنجا ب چوہدری پرویزالٰہی کہاکہ ابرار احمد نے پہلے ہی میچ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ابرار احمد نےثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں،برار احمد پاکستانی کرکٹ کا ایک اور روشن ستارہ ہے،چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ابرار احمد کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا