بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءکا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، شرکاء کو میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز اور بلیو اکانومی کے فروغ سے متعلق پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاک بحریہ کے زیرِ انتظام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،شرکاء میں اراکین اسمبلی ،بیورو کریٹس، ماہرین تعلیم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک تھیں،ترجمان پاک بحریہ کےمطابق ورکشاپ کے شرکاء کو میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز اور بلیو اکانومی کے فروغ سے متعلق پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی،نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا،نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی چلینجز اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق ورکشاپ کے شرکاء کو آگاہ کیا،میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے بحری امن و استحکام اور ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا