facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرلزانٹر کالجز اتھلیٹکس چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)قیوم سٹیڈیم کےٹارٹن ٹریک پر منعقدہ گرلزانٹر کالجز اتھلیٹکس چیمپئن ایونٹ میں سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار ،گرلزکالج نحقی،ڈبگری کالج،فرنٹیئر کالج ،زریاب کالونی سمیت مختلف خواتین کالجز کی طالبات شریک ہیں ہایئرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےزیر اہتمام قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ گرلزکلجزاتھلیٹکس میں جیولن تھرو ایونٹ میں فرنٹئیر کالج پشاور کی سروش نےپہلی،سٹی گرلز کالج گلبہار کی طالبہ زہرہ نےدوسری اورگرلزکالج گلشن رحمان کی طالبہ صباء نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈسکس تھرو ایونٹ میں گرلزکالج ڈ بگری کی طالبہ انیلہ نےگولڈجبکہ گرلزکالج گلشن رحمان کی سجیلہ نےسلوراورگرلزڈگری کالج درگئ کی سلمی نےبراونزمیڈل جیتا اسی طرح 800میٹرریس میں سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار کی مہک یوسف نےگولڈجبکہ فرنٹیئرکالج کی نبیل اورگلشن رحمان کالج کی ماہ نور نےسلور اورگرلزکالج نحقی کی طالبہ ثناء سعید نےبراونزمیڈل حاصلِ کیا