بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی ایوارڈ یافتہ تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایازکو آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات میں داخلہ مل گیا

پشاور(ممتازنیوز) عالمی ایوارڈ یافتہ تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایازکو آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات میں داخلہ مل گیا ۔
آرمی پبلک سکول سوات کی انتظامیہ کی جانب سے عائشہ ایاز اور ان کے بھائی زیاب ایاز کا استقبال کیا گیا اور دیگر بچوں کے ساتھ متعارف کر وایا گیا۔
سکول انتظامیہ کے مطابق دونوں بچے تائیکوانڈو کے مقبول کھلاڑی ہیں، سکول میں ان کی موجودگی سے دیگر طلباء میں بھی مقابلے کا رجحان بڑھے گا یہ، بات بھی خوش آئند ہے کہ دونوں بچوں کا شمار آج سے آرمی پبلک سکول کے ہونہار طلباء میں کیا جائے گا ۔
عائشہ ایاز اور ان کے بھائی کے سکول میں پہلے دن کے موقع پر خصوصی اسمبلی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں سکول کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد یاسین نے بھی خطاب کیا اور عائشہ آیاز کو ویلکم کیا ۔
واضح رہے کہ عائشہ آیاز بین الاقوامی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں چار گولڈ میڈل اور ایک براونز میڈل جیت چکی ہیں جبکہ دس سال کی عمر میں بھی سو ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں انہوں نے پہلا گولڈ محض سات سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔