بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انصاف کیلئے جدوجہد تاریخ کا حصہ رہے گی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی۔
عمران خان سے پارٹی کارکنان نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کارکنان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان نشیب و فراز میں ساتھ کھڑے رہے اور کارکنوں نے نظریئے کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی اور آئندہ انتخابات میں دیرینہ و نظریاتی کارکنان نظر انداز نہیں ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مسائل کا واحد حل شفاف اور جلد انتخابات ہیں۔