بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریکوڈک ریفرنس کے فیصلے سے معاہدے پر شفافیت کی مہر لگ گئی،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ریکوڈک ریفرنس کے فیصلے سے معاہدے پر شفافیت کی مہر لگ گئی ،عوامی مفاد کو مد نظر رکھ کر معاہدہ کیا، صوبے اور عوام کے اہم اثاثہ پر فیصلہ بھی اہم اور تاریخی آیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلہ تاریخی ہے،ریکوڈک منصوبے کے معاہدے کی شفافیت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے عزم اور کاوشوں کا اعتراف ہے،منصوبہ کے حوالے سے نیت صاف تھی اللہ نے ساتھ دیا ۔انہوں نے کہاکہ معاہدے سے قبل پوری اسمبلی کو اعتماد میں لیا کوئی چیز نہیں چھپائی ،ماضی میں صوبے کے وسائل کے حوالے سے فیصلے بند کمروں میں عوام سے چھپ کر ہوا کرتے تھے ،ہم نے ماضی کی روایات سے ہٹ کر تمام فیصلوں میں منتخب نمائندوں اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ عوام اور صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا۔