بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گریڈ 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کرینگے، گریڈ 22 کی آسامیوں کے شمار کیلئے 31 دسمبر کی کٹ آف ڈیٹ مقرر کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے پروموشن زون میں داخل گریڈ 21 کے افسران کی پرفارمنس رپورٹس تیار کی جارہی ہیں ، افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات مرتب کرنے کا عمل بھی جار ی ہے۔