اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے معیشت کو نقصان پہنچایا،شریف فیملی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، ن لیگی حکومت مستحکم معیشت چھوڑ کر گئی ،ہفتہ کواسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ ن لیگی حکومت نے ترقیاتی منصوبے لگائے،نوازشریف نے اقتدار میں آتے ہی سب کو اکھٹا کیا،منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایاگیا،2018میں پروپیگنڈا حکومت آئی،ڈیوڈ روز نے عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پرڈیلی میل میں کہانی چھاپی،مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم پرالزام لگاتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس کو اغواہ خانہ بنایا گیا،مقدمےکے بعد کوئی الزام کسی کورٹ میں بھی ثابت نہیں کر سکے،ن لیگی قیادت نے تمام عدالتوں میں کیس لڑے،نیب ثابت نہ کرسکا،الزام لگایاگیا کہ 2005 میں شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی گرانٹ کھائی،2005میں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں تھے،شہباز شریف پر الزام لگنے کے بعد 3 سال یہ مقدمہ چلا,3بار کے منتخب وزیراعظم کوسازش کے تحت نکالاگیا۔
معیشت تباہ ،عمران خان نے چارسال صرف مخالفین پرسیاسی مقدمات بنائے ،مریم اورنگزیب








