بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلے انتخابات کے بعد بھی وزارتِ اعلیٰ دی جائے، پرویزالٰہی ٰ کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اگلے انتخابات کے بعد بھی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ مشروط طور پر اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو پہلے خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔
اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پرویز الہیٰ کی ملاقات جلد ہونے کا امکان ہے۔