اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نورعالم نے کہا ہےکہ توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا تھا جو ابھی تک مہیا نہیں کیا گیا،گزشتہ تین سال میں بہت کرپشن ہوئی،سابق حکومت کےوزراء اور سیکرٹریز کرپشن میں ملوث ہیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی میں کابینہ ڈویژن کو دوبارہ بلاوں گا چھوڑوں گا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں 8 سال کا مکمل ریکارڈ مانگا ہے کوشش ہے کہ عمران خان ، ان سے پہلے اور بعد کے دور کا مکمل ریکارڈ مل جائے ۔ انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توشہ خانہ میں گھڑیاں تبدیل بھی ہوجاتی ہیں ۔کئی ارکان قومی اسمبلی نام آتا ہے لیکن ان کو وہ گھڑیاں نہیں ملی کمیٹی توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ مل جائے اس پر احتساب ضرور ہوگا۔
توشہ خانہ کا ریکارڈ مانگا، ابھی تک مہیا نہیں کیا گیا، چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی








