بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر اگلے ہفتے عملدرآمد کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر معمولی التواء کے شکار سینٹرل سلیکشن بورڈ کے منٹس ابھی تک جاری نہیں کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بیورو کریٹس کی گریڈ 20، 21میں ترقی کیلئے4ماہ قبل منعقدہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آئندہ ہفتہ کے آغاز پر افسران کی ترقی کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی تھیں۔