بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ تین روز کے دوران کراچی کی راتیں سرد رہنے کا امکان

کراچی(نیوز ڈیسک) اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت شہر کا موسم خشک جبکہ راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیر فعال رہے گی اور کراچی بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے زیر اثر رہے گا۔

آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔