بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹروے پولیس کا کمزور ٹائرز اور بیک لائٹس کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کی جانب سےموٹر ویز پر حادثات کو روکنے کے لئے کمزور ٹائرز اور بیک لائٹس کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کے حکم پرموٹروے ایم فور پرحادث کو روکنے کیلئے کمزور ٹائرزاوربیک لائٹس کے بغیرگاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو قومی شاہراہوں پر کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے اور قومی شاہراہوں کومسافروں کیلئے محفوظ سے محفوظ تر بنانے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی تمام گاڑیاں جن کے ٹائر کمزور ہیں اور رات کے وقت جن گاڑیوں کی بیک لائٹس ٹھیک کام نہیں کرتی ہیں ایسی گاڑیاں قومی شاہراہوں پر حادثات کا سبب بن رہی ہیں اور ان کی وجہ سے معصوم شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس وجہ سے اس طرح کی تمام گاڑیوں کا مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بیٹ کمانڈر محمد حسن بھٹی نےکہا کہ تمام قومی شراہراؤں پر سفر کرنے والے مسافر ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کرناصرف حادثات سے بچ سکتے ہیں بلکہ مملکت خدادادکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم کے پیش نظر تمام گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگائی جائیں تاہم شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں سمارٹ فون ایپ “ہمسفر ایپ “وزٹ کریں یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130ڈائل کریں۔