بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہارہ کہو کی یونین کونسل بارہ ڈھوک جیلانی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کی یونین کونسل بارہ ڈھوک جیلانی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار، پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی نوازاعوان کی طرف سے نظرانداز کئے جانے پر نظریاتی گروپ کے دوامیدوارآزاد حیثیت سے سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی نظریاتی گروپ سے تعلق رکھنے والے کزن آزاد امیدواروں چوہدری شیر اعظم اور سلیم خان آفریدی کے مرکزی الیکشن آفس کی انتخابی مہم کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی نظریاتی گروپ کے کارکنوں اور اہل علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کرکے تقریب کو بڑے جلسے میں تبدیل کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری شیر اعظم، سلیم آفریدی اوران کے پینل میں موجود امیدواروں جنرل کونسلر زکے لئے امیدوار افراز عباسی، اسرار عباسی ، چوہدری اظہر جاوید نے علی نواز اعوان کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ یوسی بارہ میں ایک نظریاتی گروپ کو چھوڑ کر ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی جس کا نقصان پارٹی کو ہی ہو گا۔