اسلام آباد: قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین کوشانوف زانووک کی سربراہی میں پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین کا وفد کے ہمراہ یہ دورہ اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین کا وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین پاکستان کا پہلا تاریخی دورہ کر رہے ہیں۔ قازقستان کے پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کا غماز ہے۔ دورہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا میں مدد گار ثابت ہو گا۔دورہ کے دوران وفد اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ سمیت قومی اسمبلی کے پاک قازقستان دوستی گروپ سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
سپیکرکی خصوصی دعوت پر قازقستان کا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا








