مری(ممتازنیوز)گوتم کالج گوجرانولہ کی کوسٹر خیراہ گلی کے مقام پر کھائی میں جاگری، کنڈیکٹر جاں بحق، 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گوتم کالج گوجرانولہ کا ٹرپ نتھیاگلی سے مری آ رہا تھاکہ خیراہ گلی کے مقام پران کی کوسٹر کھائی میں جاگری ۔بس میں خواتین سمیت 30 افراد سوار تھے۔حادثے میں بس کنڈیکٹر قیوم ولد نامعلوم سکنہ گوجرانوالہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر سواروں میں سبیل ولد مقصود ،سعد ولد معید، انعام ولد ارشد ، زیگم یعقوب ولد یعقوب ، ہارون شاہ ولد سلیم، شاہخمارہ دختر سلیم، سفینہ زوجہ صفدر، رابعہ دختر آصف ،سبیلہ زوجہ منصور،حنیف ولد غلام ،سعر دختر محمد اسلم و دیگر سوار معمولی زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کریاگیا ہے۔
مری، گوتم کالج گوجرانولہ کی کوسٹر کھائی میں جاگری، کنڈیکٹر جاں بحق، 10 افراد زخمی








