بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری کو انٹرنیشنل میڈیا سے روابط کار کی اضافی ذمہ داری تفویض

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو انٹرنیشنل میڈیا سے روابط کار کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر کی جانب سے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری بدستور مرکزی سینئر نائب صدر کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہیں گی جبکہ وہ  بین الاقوامی تنظیموں سے روابط و تعلقات کی دیکھ بھال بھی کریں گی اس سے قبل رؤف حسن بطور فوکل پرسن اینڈ کوآرڈینیٹر برائے انٹرنیشل میڈیا فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کیجانب سے ڈاکٹر شیریں مزاری کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔