کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے خیمے جلسوں میں کارکنوں کو بٹھانے کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمار ا مینڈیٹ ہی نہیں کہ سیاسی جماعتوں کو ایسی اشیا مہیا کریں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے امدادی سامان کے سیاسی جلسوں میں استعمال کو معمولی بات قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اتنی چھوٹی چیزوں میں پڑنا نہیں چاہیے۔
بلوچستان، سیلاب متاثرین کے خیمے جلسوں میں استعمال ہونے کا انکشاف








