بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹین بلین ٹری، ملازمین کی تنخواہوں پر پانچ ماہ میں ساڑھے 4 کروڑ خرچ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے پانچ میں ملازمین وغیرہ کی تنخواہوں، الاؤنسز و دیگر مراعات پر ساڑھے 4کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات آئے ہیں ،پروگرا م کیلئے رواں مالی سال 9ارب45 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

رقم پرکٹ لگنے کاامکان، ذرائع کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی پروگرا م کیلئے رواں مالی سال 2022-2023 دوران 9ارب45 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے ، جس میں سے پہلے پانچ ماہ میں 4 کروڑ 53 لاکھ روپے کے اخراجات ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز و دیگر مراعات خرچ کئے گئے ہیں، اس پراجیکٹ کے تحت وفاق کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے اور صوبوں کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے پی ایس ڈی پی میں مختص کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس رقم پر کٹ لگنے کے بھی امکانات ہیں۔