بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے 5 کیسز ڈی لسٹ کر دیے،الیکشن کمیشن کے مطابق بنچ کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن نے کیسز کو ڈ ی لسٹ کیا ۔ڈی لسٹ کئے گئے کیسز کی سماعت اب 20دسمبر کوہوگی ۔الیکشن کمیشن نے کل عمران خان کے انتخابی اخراجات کیا تفصیلات جمع نہ کرانے پر کیس کی سماعت کرنا تھی الیکشن کمیشن نے ممنوع فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت بھی کل مقرر کررکھی تھی ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کاکیس بھی ڈی لسٹ کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کرنا تھی۔الیکشن کمیشن عمران خان ،اسد عمر،فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت کل ہی کرے گا۔