بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پہلا ایجنڈا معیشت رکھتے تو لانگ مارچ میں شرکت کرتا: چودھری شجاعت

مسلم لیگ (ق )کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پہلا ایجنڈا معیشت رکھتے تو لانگ مارچ میں شرکت کرتا ۔
اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ، تمام سیاست دانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کرنے جارہے تھے تو ان سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ پہلا ایجنڈا معیشت کو رکھیں گے تو وہ بھی ساتھ چلیں گے ۔
ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آصف زرداری کو ملک کی بہت فکر ہے ۔ تمام سیاستدان حالات کو سمجھیں اور ایک پیج پر آجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دانوں کو آئین کی بالادستی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے ، جو لوگ معیشت کا مذاق اڑاتے ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ اس کے ذمہ دار سیاست دان ہوں گے ، لیکن نقصان غریب آدمی کا ہوگا ۔