خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس موٹر ویز نے مسافر بردارگاڑیوں کوحدرفتارکی پابندی کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کے حکم پرموٹروے ایم فور پر مسافر بردار گاڑیوں کو اوور سپیڈ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ گاڑیوں کو حادثات سے بچانے اور مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسافر بردار گاڑیوں کو اوور سپیڈ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورزڈرائیونگ کے دوران حد رفتار سے تجاوز نہ کریں اور اپنی مقررکردہ لین میں رہیں بار بار لین تبدیل کرنے سے گریز کریں اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں ان فٹ پبلک سروس وہیکلز کو موٹرز پر آنے کی ہر گزاجازت نہیں ہے،مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیورزکودوران ڈرائیونگ وائیلیشن کرنے کی صورت میں لائسنس اور متعلقہ بس کا روٹ کینسل کرنے کی سفارش کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں سمارٹ فون ایپ ’’ہمسفر ایپ ‘‘ وزٹ کریں یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130ڈائل کریں۔
موٹروے پولیس کی مسافر بردارگاڑیوں کوحدرفتارکی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت








