اسلام آباد : الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے تحت اسلام آباد کے پچاس ہزار نو جوانوں کے لیے انفار میشن ٹیکنالوجی شارٹ کورسز پر مشتمل ڈی جی یوتھ پروگرام کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ و طالبات اور نوجوانوں نے شر کت کی، پرو گرام کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم تھے جبکہ تقریب سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد خان، الخدمت اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک اور ڈاکٹر محمد سلیم نے خطاب کیا،اس موقع پر میاں محمد اسلم نے ڈی جی یوتھ رجسٹریشن پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا پڑھے لکھی اور باصلاحیت نوجوان معاشرے کا حسن اورقیمتی اثاثہ ہیں، مگر ملازمت نہ ہو نے کی وجہ سے سات لاکھ پروفیشنلز بیرون ممالک چلے گئے ہیں،ڈی جی یوتھ پروگرام کی لانچنگ سے اسلام آباد کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، یہ پراجیکٹ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے ایک اہم سنگ میل ہو گا۔، انھوں نے کہا اسلام آباد کی یوتھ کو ڈیجیٹل بنانا ہے،انھیں آئی ٹی کے بزنس کیلئے ضروری ٹریننگ فری دی جائے گی،الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد ڈی جی یوتھ پروگرام کے تحت فری لنسگ، ویب ڈیویلپمنٹ، ایپ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافکس ڈیزائنگ، امازون اور دیگر کورسز شامل ہوں گے۔
نصر اللہ رندھاوا نے کہا اس پرو گرام کے تحت چھ ماہ میں پچاس ہزار طلبہ کو مفت آئی ٹی کے پانچ شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی، ہم انھیں مواقع دیں گے کہ وہ بیرون ملک جانے کی بجائے پاکستان میں ہی اپنی خدمات سر انجام دیں، نوجوانوں کو نوکریاں لینے والا نہیں بلکہ دینے والا بننا ہوگا، انھوں نے کہا ان پروگرامز سے نوجوان مارکیٹ میں نوکریاں بانٹنے والے بن سکیں گے اور اس کی رجسٹریشن کیلئے انڈر میٹرک طلبا و طلبات بھی اہل ہو ں گے۔
درآمد بڑھ رہی ہے برآمد کم ہورہی ہیں دو کروڑ نوجوان بیروزگار ہیں۔









