اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے قازقستان کے ایوان زیریں کے پارلیمانی وفد کے ممبران نے پیر کے روز پاک-قازقستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے ممبران سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر اور پاک-قازقستان فرینڈ شپ گروپ کی کنوینر شازیہ مری نے پارلیمانی وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں سیاحت، تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک میں عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک میں ویزا پالیسی کی شرائط میں آسانی لینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر رابطوں سے دونوں ممالک میں ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا اور باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے نوجوانوں کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت زور دیتے ہوئے دونون ممالک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ پالیسی کی شرائط کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے اس اعتماد ک اظہار کیا کہ یونیورسٹیوں میں طلباء کے لیے داخلہ پالیسی کی شرائط میں نرمی سے دونوں ممالک کے طلباء کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔انہوں نے قازقستان کی عوام اور حکومت کو قازقستان کے قومی دن پر مبارکباد دی جو 16 دسمبر کو منایا جا رہا ہے۔انہوں نے قازقستان کے پارلیمانی وفود کے حالیہ دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قازقستان کے پارلیمانی وفد کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں میں اہم پیش خیمہ ثابت ہو گا۔قازقستان کے پارلیمانی وفد کے ممبران نے پاک-قازقستان فرینڈ شپ گروپ کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس پلیٹ فارم دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں میں اضافے کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان میں قازقستان کے پارلیمانی وفد کے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر پاکستان عوام اور پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔
قازقستان کے پارلیمانی وفد کی پاک-قازقستان فرینڈ شپ گروپ کے ممبران سے ملاقات








