بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو، اعظم نذیر تارڑ کنوینر مقرر

وزارت داخلہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ذیلی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
وزارت داخلہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 5 وفاقی وزراء پر مشتمل ہوگی جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کنوینر مقرر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی میں شامل دیگر وزراء میں ایاز صادق، احسن اقبال، نوید قمر، اسعد محمود اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔