اسلام آباد(ممتازنیوز) ارشد شریف کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی دوسری میٹنگ سی پی او ہیڈکوارٹرز کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ایس پی صدر کو فوری طور پر ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جے آئی ٹی نے خاندان کے علاوہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا۔جے آئی ٹی ارشد شریف کیس کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرے گی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ارشد شریف کیس، جے آئی ٹی کا شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ








