بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سال 2023 میں دنیا بھر میں 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے،پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی

چنیوٹ(ممتازنیوز) سال 2023 میں دنیا بھر میں 4 گرہن ہوں گئے۔2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2023 میں دنیا بھر میں کل4 سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن0 2 اپریل 2023 کو لگے گا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغاز صبح6 بجکر35 منٹ پر لگے گا اور مکمل سورج گرہن 9بجکر17 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 10بجکر 57 منٹ پر ہو گا .یہ گرہن برج حمل کے 5 درجہ پر لگے گا۔چاند گرہن کا کل دورانیہ5 گھنٹے26 منٹ ہو گا۔ یہ سورج گرہن پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،سری لنکا،ایران،افغانستان،جاپان،تھائی لینڈ،انڈونشیاء،ملایئشاء اور دنیا کے دیگر ممالک میں دیکھے جائے گا۔پاکستان پر اسکے سورج گرہن کے کافی اثرات مرتب ہوں گئے۔سال کا دوسرا اور پہلا جزوی چاند گرہن 5 اور 6 مئی2023 کو لگے گا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات8 بجکر 13 منٹ پر شروع ہو گا۔مکمل جزوی گرہن 10 بجکر 23 منٹ پر اور اختتام اگلے دن یعنی 6 مئی 12 بجکر 33 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن برج میزان کے 20درجہ پرلگے گا اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 18 منٹ ہو گا۔یہ جزوی چاند گرہن پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر نظر آئے گا۔اس کے علاوہ دیگر ممالک بنگلہ دیش،بھارت،سری لنکا،ایران،عراق،متحدہ عرب امارات،روس،چین،اور متعدد ایشائی ممالک میں دیکھا جائے گا۔س کے اثرات بھی پاکستان پر پڑیں گئے۔سال 2023 کا مجموعی طور پر تیسرا اور دوسرا جزوی سورج گرہن 14 اور 15 اکتوبر کو لگے گا جس کا آ غاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ اور اختتام 15 اکتوبر یعنی اگلے دن رات 12 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔اس سورج گرہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹے 54 منٹ ہو گا۔پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے یہ دیکھا نہیں جا سکے گا اور نہ ہی دیگر ایشائی ممالک میں یہ نظر آئے گا۔یہ امریکہ،برازیل،کینڈا اور دیگر ان سے منسلکہ ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے مزید بتایا کہ یہ جزوہ سورج گرہنرنگ آف فائر کے نام سے دیکھا جائے گا اور اسکو اسی نام سے پکارا بھی جائے گا۔سال 2023 کا چوتھا اور دوسرا جزوی چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کو لگے گا۔2023 پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغازرات 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ جب کے اسکا عروج اگلے دن 29 اکتوبرکو رات 1 بجکر 53 منٹ پر ہو گا جبکہ اختتام رات 3 بجکر 28 منٹ پر ہو گا۔یہ چاند گرہن برج حمل کے 10 درجہ پر لگے گا۔اس کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 27 منٹ ہو گا۔پاکستان میں مکمل طو رپر یہ چاند گرہن نظر آئے گا۔سنگاپور،بھارت،جاپان،متحدہ عرب امارات، ایران۔عراق،روس،چین اور دیگر ممالک میں یہ نظر آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی میں کہا کہ اس چاند گرہن کے پاکستانی سیاست میں گہرے اثرات پڑیں گئے کیونکہ موجودہ حکومت کی قانونی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے ہیں۔ ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔