راولاکوٹ(ممتازنیوز) سابق صدر وزیر اعظم آزا دکشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کا دورہ مظفرآباد خوش آئندہ اقدام ہے، کشمیری قوم اس دورہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کشمیریوں کی بڑی امیدیں او آئی سی سے وابستہ ہیں، او آئی سی کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق، حق خوداریت کے لیے اپنا کردار ادا کرئے تاکہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق میسر آ سکے، کشمیریوں نے ایک طویل جدوجہد کی ہے،تحریک آزادی کشمیر کے لیے کشمیریوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،کشمیری آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گئے، کشمیریوں نے تحریک کے لیے نسلوں کی قربانی دی ہے، آزادی ان کا بنیاد ی حق ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاون کو1200سے زائد دن گزر چکے ہیں، کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کیا گیا ہے، مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے، او آئی سی مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرئے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے جاری ظلم وبربر یت کے آئے کشمیریوں نہ جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گئے، بھارت یاد رکھے کہ اوچھے ہیتکھنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کیا جاسکتا ہے، کشمیری آزادی کے علاوہ کسی آپشن کو قبول نہیں کریں گئے،ہمارئے ابواجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دیے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں ہے، عالمی بردار ی اپنا کردار ادا کرئے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق فراہم کیا جائے جس کے لیے کشمیریوں نے ایک طویل جدوجہد کی ہے
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کا دورہ مظفرآباد خوش آئندہ اقدام ہے، سردار محمد یعقوب خان








