بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آڈیٹر جنرل پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات کی تقرری کو غیر قانونی قراردیدیا

بہاول پور(ممتازنیوز) آڈیٹر جنرل پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی میں انتہائی اہم کنٹرولر امتحانات کی تقرری کو غیر قانونی قراردیدیا،کنٹرولر امتحانات کی مستقل آسامی کےلیے اخباراشتہار اور تشہیر کے بغیر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی سمیت چانسلر کی منظوری کے بغیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو نوازاگیا،21ماہ قبل ریٹائرمنٹ عمر مکمل ہونے کے باوجود بطور کنٹرولر کام جاری،آڈیٹرجنرل نے مراعات اور تنخواہوں کی مد میں ساڑھے چارملین روپے سے زائد ریکوری کی ہدایت کردی۔زرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سال 20-22کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات کی مستقل آسامی پر تقرر کےلیے کسی بھی اخبار اشتہار اور تشہیر کے بغیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمدپراچہ کوقواعد و ضوابط کے برعکس کنٹرولر امتحانات تعینات کیا گیا اورنوٹیفکیشن نمبر125/Estt-Ii مورخہ 29-01-2021کےتحت دو لاکھ روپے سے زائد ماہانہ اعزازیہ اوردیگر مراعات مقرر کی گئیں۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر سجاداحمد پراچہ کی تقرری سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19جنوری1993کے احکامات اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی مراعات وغیرہ کی منظوری چانسلر کے اختیارات ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بارے چانسلرسے منظوری نہیں لی۔رپورٹ کے مطابق12-04-2021کو ریٹائرمنٹ کی عمرپوری ہونےپر پروفیسرسجاد پراچہ کا بطور کنٹرولر کنٹریکٹ ازخودختم ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود وہ بطور کنٹرولر تعینات بھاری اعزازیہ اور مراعات حاصل کررہے ہیں جوکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کنٹرولر امتحانات پروفیسرسجاداحمدپراچہ کو ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد سے دی جانیوالے اعزایہ اورمراعات کی مد ساڑھے چارملین روپےسےزائدرقم ریکورکرنے بارےواضح تحریر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر سجاداحمد پراچہ ماہانہ بھاری پنشن کے علاوہ بطور کنٹرولر امتحانات ماہانہ دو لاکھ روپے سے زائد اعزازیہ،سرکاری گھراور کار،ڈرائیو سمیت دیگر مراعات حاصل کررہے ہیں۔