بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ مدینہ منورہ کی تنظیم سازی مکمل،نئے عہدیداران ہر پاکستانی تک پارٹی قائدکا پیغام پہنچائیں ،شیخ سعیداحمد

ریاض/مدینہ منورہ(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افیئرز کے صدر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے منظوری کے بعد (ن) لیگ مدینہ منورہ کی نئی تنظیم کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس سے قبل (ن) لیگ ریاض اور جدہ کی نئی تنظیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔شیخ سعید احمدکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری اکبر علی ڈسکا،نئی تنظیم کے سرپرست ملک الٰہی اعوان چیئرمین، جاوید اقبال بٹ صدر،میاں محمد اکرام سینئر نائب صدر،ثناء اللہ سندھو سینئر نائب صدر،جمشید اخترنائب صدر، اعجاز احمد نائب صدر، کریم بخش، شعیب جنرل سیکرٹری اور محمد عرفان جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مدینہ منورہ کی 17 رکنی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ارکان میں رضوان اقبال ، ملک محمد آصف ،محمد شاہد ،محمد توفیق ،محمد سعید ،ظاہر شاہ،رانا عدنان ، کوکب عباس کمبوہ ، عامر خان ، نور اللہ ،محمد منیر ،جلال احمد ، افتخار احمد ، ملک محمد آصف، منیر ڈاہا اور رانا وقاص شامل ہیں ۔ مدینہ منورہ کی تنظیم نو رکن قومی اسمبلی چودھری نورالحسن تنویر،سیکرٹری جنرل (ن) لیگ انٹرنیشنل افیئرز ،بیرسٹر امجد ملک ،چیف کوآرڈینیٹر (ن) لیگ انٹرنیشنل افیئرز اور منظور ملک سیکرٹری جنرل (ن) لیگ سعودی عرب کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ (ن) لیگ سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمدنے مدینہ منورہ میں (ن) لیگ کے نئے عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں فوری سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے پوری محنت اور لگن سے ادا کریں ۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں تک پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام پہنچائیں اور انہیں بتایا جائے کہ (ن) لیگ کی قیادت اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ تصور کرتی ہے اور ان کے تمام مسائل کا حل (ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے دورحکومت میں نہ صرف ملک کو معاشی بحران سے دوچار کیابلکہ وہ اتحادی حکومت کی معیشت کو بہتربنانے کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کررہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز کسی طرح کی افواہوں اور پروپیگنڈا مہم کان نہ دھریں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کوششوں سے اتحادی حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکال لے گی۔