لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی درخواست پر سکولوں اور مدرسوں میں جسمانی سزا پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان کر دیا۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملالہ فنڈ پاکستان کی سرگرمیوں، مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے ملالہ فنڈ کی سرگرمیوں کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 ہزار اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پنجاب کا کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بھی ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریاست بچانے کا نعرہ لگانے والے ایکسپوز ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم کے نااہل ٹولے نے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ وفاقی حکومت بین الاصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
ملالہ کی درخواست پر اسکولوں، مدرسوں میں جسمانی سزا پر پابندی کا قانون لانے کا اعلان








