بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اور پختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کرد ی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ 23 مارچ سے پہلے انتخابات کی خواہاں ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان عمران خا ن 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے استعفوں کی تصدیق اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کردیا۔
نوجوانوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم لاہور کے لبرٹی چوک پر 17 دسمبر کو ایک بڑا پروگرام کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں بطور پارٹی سربراہ میں اسلمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔