بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 نجمہ حمیدنے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کو شعار بنائے رکھا ،ڈاکٹرجمال ناصر ودیگرکا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

راولپنڈی (ممتازنیوز) چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نےکہا ہے کہ سابق سنیٹر بیگم نجمہ حمید نے سیا ست میں مثبت روایات کو پروان چڑھایا ، اصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، ایک وفادار سیاسی کارکن کی طرح مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائدئن کا ساتھ دیا ،کبھی جبر و استبداد سے خوف نہیں کھایا ، خواتین حقوق کے تحفظ میں بھی اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا ۔
وہ ادبی تنظیم ’دائرہ “،”جوش ادبی فاونڈیشن اور پنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے نجمہ حمید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
ریفرنس سے میڈم طاہرہ اورنگ زیب ، ڈاکٹر غضنفر مہدی ، کوکب اقبال ایڈووکیٹ ،احسان کبریا،زیب النساءاعوان ،ملک ابرار احمد ،نعیم اکرام قریشی ،فرخندہ شمیم ،شازیہ رضوان ، لبنیٰ پیرزادہ ،تحسین فواد ،ثمینہ شعیب ،جمعیت علمائے اسلام کی رہنماءآسیہ ناصر ،ہماءچغتائی ،میڈم ثریا،مقبول احمد خان ،حاجی نواز رضا ودیگر نے خطاب کیا ۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ
بیگم نجمہ حمید نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کو شعار بنائے رکھا ،یہی وجہ ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا وہ ایک باوقار ، وضع دار ، ملنسار اور خوش اخلاق خاتون تھیں ، ان کی سیاسی و سماجی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔
انہوں نے کہاکہ بیگم نجمہ حمید نے مسلم لیگ نے اپنے خون سے آبیاری کی ،انہوں نے آمریت کے جبر میں بھی لیگی قیادت کا بھرپور ساتھ دیا ،وفاداری بشرط استواری ان کا خاصا رہی ۔ مسلم لیگ کی بدقسمتی رہی کہ ہمیشہ مفاد پرستوں نے ہی فائدہ اٹھایا جبکہ مخلص کارکنا ن کو نظر انداز کیا جاتا رہا ، بیگم نجمہ حمید نے ایک باہمت خاتون بن کر سیاست کے خار زار میں اپنا آپ منوایا ،ان کا طرز سیاست خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ۔ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید سچی عاشق رسول اور محب اہلیت تھیں ۔سیاست میں خدمت ہی ان کی پہچان تھی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ6thروڈ کو” بیگم نجمہ حمید “کے نام منسوب کیا جائے ۔
کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں اپنا ایک منفرد نام پیدا کیا ،انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرتے ہوئے دوبار سینیٹ کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
طاہرہ اورنگ زیب نے کہا کہ نجمہ حمید کی وفات ملک و ملت کا ایک عظیم نقصان ہے ،آج ریفرنس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت پر ہم ان کے شکر گذار ہے ،ان کی جلائی ہوئی خدمت کی شمع کو ہم روشن رکھیں گے ۔
بیگم نجمہ حمید کی صاحبزادے رضوان حمید نے کہا کہ نجمہ حمید کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکتا ،انہوں نے بڑے عزم اور حوصلے سے سیاسی میدان میں زندگی گذاری ، جمہوریت کی بقاءکے خلاف انہوں نے بے پناہ جدوجہد کی ۔
احسان کبریانے کہا کہ بیگم نجمہ حمید نے صحت عامہ کے ساتھ ساتھ کشمیر کاز کےلئے بھی کافی کام کیا ہے ۔