بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، قرآن پاک کی در آمد کیلئے این او سی لازمی قرار

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اور قرآن پاک کی درآمد کو این او سی سے مشروط کردیا ۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور یا متعلقہ صوبائی محکمے کا این او سی لازمی ہونا چاہیے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کردیں ۔ اسلامی ریاستوں میں پرنٹ قرآن پاک کی درآمد پر این اوسی کی شرط نہیں ہوگی ۔