اسلام آباد(ممتاز نیوز ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائز کوآرڈی نیشن وایکشن کمیٹی نے پیرکواسلام آبادکی کال دے دی،19 دسمبر بروز پیر سے پاکستان پھر میں بی آئی ایس پی ہیڈ آفس ،زونل دفاتر اور پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام آفسز میں مکمل تالہ بندی کا آعازہوگا،ایکشن کمیٹی کی جانب سے جمعہ کوتمام ملازمین کوہدایت کی گئی کہ اتوار کو تمام ملازمین اسلام آباد سیکرٹریٹ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کریںاورپیروالے دن صبح ہیڈ آفس پہنچیں،ملازمین کا احتجاج جب تک جاری رہے گا جب تک مطالبات کی منظوری کے بعد عمل درآمد کے لئے نوٹیفکیشن جاری نہیں کردیا جاتا،مطالبات میں نامزد چار افسران کو اُن کو ہٹانا،ملازمین کے خلاف جاری کردہ انتقامی کارروائی والے لیٹر اوراور ٹرانسفر آڈرز کی واپسی شامل ہے۔
بی آئی ایس پی ایمپلائز کوآرڈینیشن وایکشن کمیٹی کاپیر سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کااعلان








