اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ زمیز راجا کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
Breaking
PM Shehbaz sharif meets najam sethi .. gives him green signal for a post in PCB@TheRealPCB pic.twitter.com/7cqwyafmO8
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) December 17, 2022
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، وزیراعطم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔









