لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شالیمار میں ایک شخص نے’’ میرا جسم میری مرضی‘‘ کا نعرہ لگانے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ اللہ دتہ نامی شخص نے حاملہ 28 سالہ میمونہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔بعد ازاں ملزم نے مقتولہ کی لاش کو جلا کر اسے حادثہ بتایا اور جرم چھپانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔اللہ دتہ نے چار سال قبل مقتولہ سے شادی کی تھی اور ان کے چار بچے بھی ہیں، جبکہ ایک دنیا میں آنے والا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا نعرہ لگاتی تھی جس سے وہ ناراض تھا اس لیے اس نے اسے قتل کردیا۔
’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کا نعرہ لگانے پر شوہرنے بیوی کی جان لے لی








