لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کے فرزند سلیمان شہبازنے کہاہے کہ نوازشریف نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاکے سینئراور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں ،ان کا بیانیہ میں یاکوئی اور ڈکیٹ کرسکتا ہے نہ خراب کرسکتا ہے، عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے، ہم آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پُر اعتماد ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہبازنے کہاکہ میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا اس کے باوجود کیسز بنائے گئے،ہمیں کون سا این آراو دیاگیا؟ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے حکمت عملی سے چلنا پڑتا ہے، باہر جانے کے لئے تیارنہیں تھا،حمزہ نے کہاکہ باہر چلے جاو ،عمران خان نے مجھے واپس لانے کی کوششیں کی مگر برطانیہ نے ریاست کی بات نہیں مانی انہوں نے کہاکہ یہ غلط ہے ہم آپ کو حوالگی کریں گے نہ ویزہ کینسل کریں گے،حکومت پاکستان کی درخواست پر این سی اے نے میرے خلاف تحقیقات کیں اور 18ماہ میں ہمیں کلین چٹ دے دی ،میں چار سال بعد ملک واپس آیاہوں،فی الحال میں فیملی بزنس کو دیکھ رہاہوں ،سیاست میرے بزرگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاکے سینئراور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں ،ان کا بیانیہ میں یاکوئی اور ڈکیٹ کرسکتا ہے نہ خراب کرسکتا ہے،ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی ،22ماہ حمزہ جیل میں رہے کیاڈیل تھی؟اگر ڈیل ہوئی تو اس کا ہمیں کیا فائدہ ہوا،پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ حکمت سے حالات کا مقابلہ کرناہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقابلہ جھوٹ کے ساتھ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہیں ، الیکشن کا میدان سجے گا تو آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خان صاحب کو بہت دیر بعد یاد آیا کہ پنجاب میں ڈاکو راج تھا؟ کیونکہ وہ پرویز الہٰی کو ہمیشہ ڈاکو کہتے ہیں۔
نوازشریف منجھے ہوئے سیاستدان ،انکا بیانیہ کوئی ڈکیٹ کرسکتا ہے نہ خراب،سلیمان شہباز








