بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،رضوان قاضی صدر،سیکرٹری جنرل حسین احمد اور حسیب ملک سیکرٹری فنانس منتخب

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022-23کیلئے صدر کے لیےرضوان قاضی، سیکرٹری جنرل کے لیے حسین احمد چوہدری اور فنانس سیکرٹری کیلئے حسیب ملک بلا مقابلہ کامیاب قرارپائے ،
نائب صدر کے لیے ہم ٹی وی سے فرح مہ جبین،فنانس سیکرٹری کے لیے جی این این سے حسیب ملک ، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے پی ٹی وی نیوز سے عمران منصب آن لائن سے راجہ بشارت ،سیکرٹری اطلاعات کے لیے نیوز ون سے امبرین علی کامیاب قرار پائے ۔
ممبران گورننگ باڈی کے لیے بی بی سی سے شہزاد ملک،پاکستان آبزرور سے زبیر قریشی ،پی این این سےعادل عباسی،جی ٹی وی سے آسیہ کوثر،چینل فائیو سے ضمیر حسین بلامقابلہ کامیاب قرارپائے ۔
نومنتخب عہدیداران کو سردار محمد یوسف،وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی ،وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود، معاون خصوصی وزیراعظم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔