سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ملاقات کی اور اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
وفاقی وزیر سالک حسین اور آصف علی زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات جاری رہی، جس کے بعد سالک حسین آصف زرداری کا جواب لے کر واپس چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سالک حسین سے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور کردار کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں جمعہ 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں مشاورت میں لگی ہوئی ہیں۔
آصف زرداری سے سالک حسین کی ملاقات، چودھری شجاعت کا پیغام پہنچایا








