بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خضدار، بازار میں دھماکا،12سے افراد زخمی

خضدار: بلوچستان کے شہر خضدار کے بازار میں زور دھماکا ہوا، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خضدار میں عمر فاروق چوک پر بازار میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھی لگ گئی، واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک درجن کے قریب زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
پولیس دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کررہی ہے۔