بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میران شاہ، خود کش دھماکےمیں ایک فوجی جوان اور دوشہری شہید،ایک زخمی

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکےمیں ایک فوجی جوان اور دوشہری شہید،ایک زخمی ہوگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےمطابق خود کش حملہ میران شاہ کے علاقے میں ہوا جس میں مانسہرہ کے رہائشی 33سالہ نائیک عابد اور دو شہری شہید ہوگئے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی اور  نائیک عابداوردوشہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ لواحقین سے اظہارتعزیت کیااور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گردی کےواقعات ملکی امن کیلئے انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔