بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے فتح کے بعد مہمان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستان ٹیم نے آرام کیا جبکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے مختصر دورانیے کی ٹریننگ کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش انجری کا شکار ہوکر پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ روز لاہور سے دبئی روانہ ہوئے۔

یاد رہےکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ16میں سے صرف ایک میچ ہی جیتا ہے جبکہ پندرہ میچز میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی۔