بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’آن‘‘ کے زیراہتمام گالہ ڈنر اور شب موسیقی کا اہتمام،گورنرسندھ کی بطورمہمان خصوصی شرکت، صنم ماروی کے سُروں نے محفل کو چار چاند لگا دیئے

کراچی(ممتازنیوز)پاکستان کے پہلے ایچ ڈی انٹرٹینمنٹ چینل ’’ آن‘‘ کے زیراہتمام گالہ ڈنر اور شب موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔دیگر مہمانوں میں ایڈورٹائزرز ،صحافی ، کیبل آپریٹرز اور ای ایس پی سروس پروائیڈرز شامل تھے۔ تقریب میںآمد پر ‘‘آن‘‘ ٹی وی کی اعلیٰ انتظامیہ نے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا ۔ پاکستان کی نامور لوک گلوکارہ صنم ماروی کے سُروں نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے کہاکہ ’’آن‘‘ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں زبردست اضافہ ہے، یہ چینل ہر عمر کے افراد خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لئے معیاری ڈرامے پیش کررہاہے جن میں نہ صرف معاشرے کی ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا جارہا ہے بلکہ یہ بھی دکھایا جارہا ہے کہ ہماری خواتین کس طرح مشکلات جھیلتے ہوئے خاندان کو متحد رکھتی ہیں، انہوں نے آن کے مقبول ترین ڈرامے’’ ہم دو،ہمارے سو ‘‘ کا خصوصی طور پر ذکر کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ ’’آن ‘‘ ٹی وی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے ۔دیگر شرکا نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے اس انوکھے چینل ’’آن‘‘ کو معاشرے کی صحیح معنوں میں عکاسی کرنے پر خوب سراہا۔  آخر میں انتظامیہ نے تمام شرکا کا شکریہ اداکیا،تقریب کا اختتام شاندار ماحول میں اس تقریب کا اختتام ہوا ۔