بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزیدچھ کوآرڈی نیٹرز مقررکردیئے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزیداپنے چھ کوآرڈی نیٹرز مقررکردیئے۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف بلوچستان حکومت مالی مشکلات بڑھنے کی شکایت کررہی ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ کی طرف سے کو آرڈینیٹرکی تعداد بڑھائی جارہی ہے،انہوں نے مزید 6 کوآرڈینیٹرز رکھ لئے ہیں،نئے کوآرڈی نیٹرز میں محمدداؤد،نصیب اللہ،سیدانعام اللہ،زلیخاعزیزخان،زرک خان اورسیدشاہ نوازشامل ہیںجن کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔ ایک کوآرڈینیٹر تو تحریک انصاف کی سرگرم ورکر بھی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹرزکی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔